یوکرین جنگ میں ہلاک روسی فوجیوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ گئی

یوکرین جنگ میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ گئی۔
برطانوی میڈیا (بی بی سی) کے مطابق جنگ کے دوسرے سال میں 27 ہزار 300 سے زیادہ روسی فوجی مارے گئے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ پر روس نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس قسم کی معلومات صرف وزارت دفاع ہی دے سکتی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ہلاک روسی فوجیوں کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فروری میں کہا تھا کہ جنگ میں یوکرین کے 31 ہزار فوجی مارے گئے ہیں۔
رپورٹس کے جنگ میں ہلاک ہونے والے یوکرینی فوجیوں کی تعداد بھی اس کے کہیں زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان اس وقت جاری رہنے والی جنگ فروری 2022ء میں شروع ہوئی تھی

اپنا تبصرہ لکھیں