اے ٹی ایم کے باہر لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں سرینگر میں خاتون گرفتار
خاتون سے30اے ٹی ایمز، 39130روپے نقدی اور سونے کی کچھ چیزیں بر آمد کر لی گئی / پولیس
سرینگر /18اپریل / سی این آئی // سرینگر پولیس نے ایک اہم کارورائی کرتے ہوئے لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں ایک خاتون کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس سے 30اے ٹی ایمز، 39130روپے نقدی اور سونے کی کچھ چیزیں بر آمد کر لی ہے۔ سی این آئی کے مطابق پولیس نے سرینگر میں ایک خاتون کو شہریوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔پولیس بیان کے ایک مطابق ایک خاتون زنیت دختر غلام احمد پانیوری ساکنہ سرائے بالا سرینگر کو اے ٹی ایم کے باہر لوگوں کو پیسہ نکالنے میں مدد کرنے کا جھانسہ دینے ہوئے اے ٹی ایمز کارڈز تبدیل کر کے دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید لکھا کہ اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 17/2024زیر دفعات 420,379آئی پی سی پولیس اسٹیشن خانیار میں درج کر لیا گیا اور اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ خاتون کے قبضے سے 30اے ٹی ایمز، 39130روپے نقدی اور سونے کی کچھ چیزیں بر آمد کر لی ہے۔