سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات 2024
پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج
102 لوک سبھا سیٹیوں پر 16.63کروڑ ووٹران ٹر اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے ،1.87 لاکھ پولنگ اسٹیشن قائم
سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات 2024کے پہلے مرحلے کے تحت آج ووٹ ڈالیں جائیں گے جس کیلئے تمام تر تیاریوں کو حمتی شکل دی جا چکی ہے ۔ اس ابتدائی مرحلے میں21 ریاستوں اور یوٹیز میں 102 پارلیمانی حلقوں کے ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جموں کشمیر میں پارلیمانی حلقہ ادھم پورہ میں پہلے مرحلے کے تحت ووٹنگ کے دوران 1623195رائے دہندگان اپنے جمہوری حق کو ادا کریں گے جن میں845283 مرد اور7لاکھ77ہزار 899خواتین کے علاوہ13خواجہ سرا بھی شامل ہے ۔ پہلے مرحلے میںہونی والی ووٹنگ کے ساتھ ہی آج 102 پارلیمانی حلقوں کیلئے 1625امید واروں کا قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں بند ہوگا ۔ سخت ترین سیکورٹی انتظامات اور تمام تیاریوں کے بیچ لوک سبھا انتخابات 2024کے پہلے مرحلے کیلئے ووٹنگ آج ہوگی ۔ جیسے ہی 19 اپریل کی صبح طلوع ہوتی ہے، ہندوستان اپنی سب سے اہم جمہوری مشقوں میں سے ایک یعنی لوک سبھا انتخابات کے دہانے پر کھڑا ہے۔ پولنگ کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی، قوم توقعات سے لبریز ہے، شہری فرض اور جمہوری شرکت کے ایک اہم سفر کی تیاری میں ہے ۔ انتخابات کا پہلا مرحلہ جمہوری عمل کا آغاز ہے۔ اس ابتدائی مرحلے میں، 21 ریاستوں میں پھیلے ہوئے 102 پارلیمانی حلقوں کے ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔پہلے مرحلہ میں 102 لوک سبھا سیٹیوں پر 16.63 کروڑ ووٹر اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے جبکہ ان کیلئے 1.87 لاکھ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔ جموں و کشمیر میں ادھم پور حلقہ میں جمعہ کو پولنگ ہوگی، تمل ناڈو میں تمام 37 سیٹوں پر پولنگ ہوگی، اور یوپی میں 80 میں سے 8 سیٹوں پر پہلے مرحلے کیلئے ووٹنگ ہوگی۔ اس ابتدائی مرحلے میں21 ریاستوں اور یوٹیز میں 102 پارلیمانی حلقوں کے ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جموں کشمیر میں پارلیمانی حلقہ ادھم پورہ میں پہلے مرحلے کے تحت ووٹنگ کے دوران 1623195رائے دہندگان اپنے جمہوری حق کو ادا کریں گے جن میں845283 مرد اور7لاکھ77ہزار 899خواتین کے علاوہ13خواجہ سرا بھی شامل ہے ۔ پہلے مرحلے میںہونی والی ووٹنگ کے ساتھ ہی آج 102 پارلیمانی حلقوں کیلئے 1625امید واروں کا قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں بند ہوگا ۔ لوک سبھا انتخابات کے پُر امن انعقاد کیلئے کئی ریاستوں میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ہندوستان کے انتخابی عمل کے نگران الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے انتخابات کے ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے لاجسٹکس کا ایک سمفنی ترتیب دیا ہے ۔ اسی دوران اگر جموں کشمیر کی بات کی جائے تو جموں کشمیر کی تمام90اسمبلی نشستوں میں86لاکھ92ہزار646 ووٹروں میں44لاکھ35ہزار مرد جبکہ42 لاکھ 56ہزار956خواتین اور164خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہے۔ووٹر فہرستوں کے خصوصی جائزے کے بعد2لاکھ31ہزار نئے ووٹروں کو شامل کیا گیا جبکہ86ہزار کا نام ووٹر فہرست سے حذف کیا گیا۔ووٹر فہرست میں ایک لاکھ45ہزار رائے دہندگان کے کوائف کو درست بھی کیا گیا۔پارلیمانی انتخابات44دنوں میں مکمل ہوگا جس کے دوران حلقہ انتخاب ادھم پور میں19اپریل جبکہ جموں حلقے میں26اپریل،اننت ناگ راجوری میں7مئی،سرینگر پارلیمانی حلقے میں13مئی اور بارہمولہ پارلیمانی حلقے میں20مئی کو ووٹنگ ہوگی۔پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں جموں کے ادھم پورہ حلقہ میں ووٹ ڈالیں جائیں گے اور تقریباً 16.23 لاکھ رائے دہندگان 12 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے جن میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ (بی جے پی)، چودھری لال سنگھ (کانگریس) اور غلام محمد سرووری (ڈی پی اے پی) ادھم پورڈوڈا پارلیمانی حلقے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی اور سابقہ ریاست کو جموں و کشمیر اور لداخ کے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد یہ جموں و کشمیر میں پہلی بڑی انتخابی لڑائی ہوگی۔