عوام نے سال 2014 اور سال 2019 کے انتخابات میں بی جے پی کو مکمل اکثریت دی جس کے بعد ہم نے دفعہ 370 کو ختم کرنے، رام مندر کی تعمیر، سی اے اے کو نافذ کیا کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی حکومت میں جموں و کشمیر میں کسی میں پتھر پھینکنے کی ہمت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔جبکہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ راجستھان میں ایک روڈ شو کے دوران کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کے پہلے بیانات کہ دفعہ 370 کو ہٹانے سے کشمیر میں افراتفری پھیلے گی کے جواب میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ’’ آپ نے ہمیں 2014 اور 2019 میں مکمل اکثریت دی، ہم نے 370 کو ختم کرنے، رام جنم بھومی پر مندر بنانے، سی اے اے کو نافذ کرنے اور لوک میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کیلئے اکثریت کا استعمال کیا۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں محبوبہ مفتی راہول گاندھی کہتی تھیں کہ دفعہ 370 ہٹانے کے بعد جموں و کشمیر میں خون کی ہولی ہو گی۔میں کہنا چاہتا ہوں’’’راہل بابا، دفعہ 370 کی منسوخی کو پانچ سال گزر چکے ہیں۔ یہ وزیر اعظم مودی کی حکومت ہے۔ خون کی ہولی کی بات تو چھوڑیں، وہاں پتھر پھینکنے کی کسی میں ہمت نہیں ہے‘‘ ۔امیت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا ’’ نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے۔ پورا ملک اب جانتا ہے کہ کشمیر میں دہشت گردی میں کمی آرہی ہے‘‘۔ امیت شاہ نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ کانگرریس کو نشانہ بناتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ جب بھی کانگریس گالیاں دینا شروع کرتی ہے اور ایسی زبان استعمال کرتی ہے تو بی جے پی سے لوگوں کی محبت بڑھتی ہے اور کرناٹک میں بھی ایسا ہی ہوگا،۔ انہوں نے کہا ’’بی جے پی انتخابی مہم کے اتنے نچلے درجے پر نہیں جھکتی ہے۔
