آج دن بھر کی کھلی دھوپ کے ساتھ ہی کل سے بارشوں کا ایک اور مرحلہ ہوگا

کھلی دھوپ نکلنے سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ کے بیچ بارشوں کا ایک اور مرحلہ ہوگا
26 سے 28اپریل تک مجموعی طور پر موسم ابر آلود کے بیچ تیز ہوائیں، ژالہ باری اور بارشوں کی پیشگوئی
دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایا ں بہتری، آئندہ دنوں کمی آنے کا امکان / محکمہ موسمیات
سرینگر /25اپریل / سی این آئی //کھلی دھوپ نکلنے سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ کے بیچ کشمیر میں اگلے تین دنوں کیلئے بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے 26 اپریل سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور عام طور پر ابر آلود موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28اپریل تک مجموعی طور پر موسم ابر آلود رہے گا جس دوران تیز ہوائیں، ژالہ باری اور بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ سی این آئی کے مطابق محض کچھ دنوں تک دن بھر اچھی خاصی دھوپ نکلنے سے جہاں دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے پھر سے موسمی تبدیلی میں امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیارت نے نئی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 26سے 28اپریل تک، موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور 27 اپریل کو بہت سی جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران دوپہر/شام تیز ہوا چلنے کے ساتھ ژالہ باری کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بعض مقامات پر بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 29اور 30اپریل تک عام طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کے ساتھ کچھ جگہوں پر مختصر مدت کیلئے متوقع ہے۔ اسی دوران درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 7.0 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 8.2 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 7.2 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 5.8 ڈگری سیلشس جبکہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 7.7 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 6.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سے محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات 3.6 ڈگری کے مقابلے میں 2.8 ڈگری سیلشس کا کم سے کم درجہ حرارت جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات 2.5 ڈگری کے مقابلے میں 2.7 ڈگری سیلشس کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کپوارہ شہر میں گزشتہ رات 6.7 ڈگری کے مقابلے میں 6.7 ڈگری سیشلس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 18.6ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 19.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں