بانڈی پورہ گریز روڈ خراب موسم کے باعث ٹریفک کے لیے بند

بانڈی پورہ گریز روڈ خراب موسم کے باعث ٹریفک کے لیے بند
سری نگر رازدان پاس پر تازہ برف باری کے پیش نظر، ضلع بانڈی پورہ میں حکام نے ہفتہ کو ۸۴ کلومیٹر طویل گریز سڑک کو بند کرنے کا حکم دیا۔
ایس ڈی ایم گریز نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا، “بارش​ برفباری کی پیش گوئی کے پیش نظر اور احتیاطی اقدام کے طور پر گریز بانڈی پورہ روڈ پر نقل و حرکت اگلے احکامات تک معطل رہے گی۔”
رپورٹس میں بتایا گیا کہ رازدان پاس پر کل دیر رات تازہ برف باری ہوئی۔سڑک گزشتہ ہفتے بھی خراب موسم اور پھسلن کی وجہ سے کئی بار بند ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں