2 چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق، پاکستان ایمرجنسی پلان نافذ کرکے تحقیقات کرے، چین

سرینگر: کراچی ائیرپورٹ کے قریب دھماکہ، چینی سفارتخانے کا بیان جاری

کراچی: کراچی ائیرپورٹ کے قریب گزشتہ رات ہونے والے دھماکے کے بارے میں چینی سفارتخانے کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں چینی شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب رات گئے ہونے والے دھماکے میں چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں چینی عملہ سوار تھا۔

چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب چینی عملے کی گاڑی پر حملہ ہوا جس میں دو چینی باشندے ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ اس حملے میں کچھ مقامی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ سفارتخانے نے پاکستانی حکام سے حملے کی فوری اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے حملے میں ملوث افراد کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی قیادت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کے ان واقعات کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

کراچی کے اس دہشتگردانہ واقعے نے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی تشویش پیدا کی ہے۔ چینی سفارتخانے کی جانب سے دیے گئے بیان کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان سیکورٹی معاملات پر تعاون اور مضبوط کرنے کے امکانات مزید واضح ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں