کشمیر میں ٹماٹر اور ترکاریوں کی قیمت آسمان پر

سرینگر : 9 اکتوبر : شہربین ٹائمز : وادی کشمیر میں اس وقت ٹماٹر اور دیگر ترکاریوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہی۔ قریب ایک مہینہ پہلے ٹماٹر جہاں 30 تا 40 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا اب اس کی قیمت 100 روپے پار ہوگی ہے.
بٹہ مالو منڈی اور ہول سیل مارکیٹ میں ٹماٹر کے قیمت 60 تا 80 روپے فی کلو ہے لیکن ریٹیل مارکیٹ میں اس کی قیمت 110روپے تک پہنچ گئی ہے۔ تاجرین کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ کے مطابق سربراہی میں کمی اور باہر کی ریاستوں میں حالیہ بارش کی وجہ سے ٹماٹر کی فصلوں کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ جہاں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا وہیں دیگرترکاریوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بھنڈی کی قیمت 70 روپے، کاوڈاری ساگ 100 روپے، گوبھی 80 روپے اور آلو کی قیمت 60 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ پیاذ کی قیمت میں بھی اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں