کوکرناگ کے جنگلات میں لاپتہ فوجی کی لاش برآمد

اننت ناگ، 09 اکتوبر: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے شانگس علاقے سے لاپتہ ہونے والے ٹیریٹوریل آرمی کے ایک اہلکار کی لاش کو کوکرناگ کے جنگلات سے برآمد کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اننت ناگ کے جنگلات میں 8 اکتوبر کو شروع ہونے والی ایک انسداد دہشت گردی کارروائی کے دوران ٹیریٹوریل آرمی کے دو اہلکار لاپتہ ہو گئے تھے۔ تاہم، ان میں سے ایک زخمی حالت میں محفوظ مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

جنگلاتی علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاش کی کارروائی کے بعد لاپتہ فوجی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایک پولیس افسر کے مطابق، لاپتہ اہلکار کی لاش کو جنگلاتی علاقے سے ڈھونڈ نکالا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں