3400 فٹ اونچائی پر طیارہ کررہا تھا پرواز، پائلٹ کی موت۔

3400 فٹ اونچائی پر طیارہ کررہا تھا پرواز، پائلٹ کی موت۔ امریکہ سے ترکی جانے کے دوران واقعہ…
پرواز کے دوران طیارہ میں پائلٹ کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ امریکہ کے سیئٹل سے ترکی کے دارلحکومت استنبول جا رہا تھا۔ فلائٹ کے 59 سالہ پائلٹ کی پرواز کے دوران ہی موت ہوگئی۔ جس وقت پائلٹ کی موت ہوئی اس وقت جہاز 34000 فٹ کی اونچائی پر پرواز کررہا تھا۔ ترکش ایئر لائنس کے اس پائلٹ کی اچانک موت کے بعد فلائٹ کی نیویارک میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔ پائلٹ کی موت کے ساتھہی فلائٹ میں بیٹھے مسافروں کی سانسیں کچھ دیر کیلئے تھم گئی تھی لیکن طیارہ کی بحفاظت لینڈنگ کے بعد ان کی جان میں جان آئی۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق جب یہ حادثہ ہوا تو پائلٹ کا ابتدائی علاج کیا گیا لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ اس کے بعد فلائٹ 8 جے کے، ایئر بس A350-900 کے کو پائلٹ نے صبح 6 بجے کے قریب فلائٹ کو لینڈ کرایا۔ فلائٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد ایئر لائنس کی طرف سے کہا گیا کہ مسافروں کے لیے جے ایف کے سے استنبول لوٹنے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ واضح ہو کہ کاک پٹ میں ہر وقت دو کرو ممبر کی موجودگی ضروری ہوتی ہے اور ایجنسی کے مطابق 40 سال سے زیادہ عمر کے پائلٹوں کو سال میں دو بار جسمانی جانچ کرانی ہوتی ہے۔

مرنے والے پائلٹ کی شناخت السیہن پہلوان کے طور پر ہوئی ہے۔ ترکش ایئر لائنس نے بتایا کہ یہ پائلٹ ان کے یہاں 2007 سے کام کر رہا تھا اور آخری بار مارچ میں ان کا ریگولیر ہیلتھ چیک اَپ بھی کیا گیا تھا، لیکن اس وقت صحت سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں تھا جو اس کے کام کو متاثر کرتا ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں